کراچی میں اسٹریٹ کرائم آؤٹ آف کنٹرول! طارق روڈ پر لٹیرے شہری سے 6 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ اعظم ٹاؤن میں گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔ دوسری طرف، کورنگی میں ایک دلیر شہری نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 رکنی ڈکیت گینگ کی بڑی واردات کو ناکام بنا دیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔