وزیر تعلیم سندھ کا اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان

صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبات کی مشکلات اور بھوک کی شکایات پر فوری فیصلہ کرتے ہوئے اسکول کے اوقات کو دوبارہ کم کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بڑھائے گئے اوقات سے بچیوں کو پریشانی کا سامنا تھا، جبکہ اس موقع پر انہوں نے صوبے میں آؤٹ آف اسکول بچوں کے چیلنج، سیلاب سے متاثرہ تعلیمی اداروں اور تعلیم پر کم خرچ کیے جانے کے امور پر بھی کھل کر روشنی ڈالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے