معروف عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی معیشت بتدریج مستحکم ہو چکی ہے اور موجودہ ملکی و عالمی مالیاتی حالات کے پیش نظر یہ آبنائے ہرمز کے ممکنہ بحران یا دیگر بیرونی معاشی جھٹکوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ موڈیز کے مطابق ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری، مانیٹری پالیسی کے درست اقدامات اور بیرونی کھاتے کے استحکام نے پاکستان کی معاشی لچک کو بڑھایا ہے، جس کی بدولت ملک عالمی منڈی میں توانائی کی رسد کے تعطل یا کسی بھی ہنگامی بحران کے منفی اثرات کو کامیابی کے ساتھ برداشت کر سکے گا۔