By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Bakhabar NewsBakhabar NewsBakhabar News
Notification Show More
Font ResizerAa
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
Share
Font ResizerAa
Bakhabar NewsBakhabar News
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Search
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Follow US
Bakhabar News > قومی > جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
قومی

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

Ali Raza
Last updated: مارچ 7, 2026 11:52 صبح
Ali Raza
Published: مارچ 7, 2026
Share
SHARE

راولپنڈی:

انسداد دہشتگردی عدالت نے  9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔

عدالت کی جانب سے سزا پانے والے ملزمان میں عمر ایوب خان، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، احمد اظہر، شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرہ اور اعجاز خان جازی سمیت دیگر شامل ہیں۔ سزا یافتہ ملزمان میں کنول شوزب، حماد اظہر اور شیخ راشد شفیق بھی شامل ہیں۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق تمام 47 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے اور قانون کے مطابق انہیں 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی جبکہ ان کی جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں گی۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزمان پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں شامل تھے اور انہیں 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار قرار دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق سزا یافتہ ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر حملوں میں ملوث پائے گئے جبکہ ان پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

عدالت نے فیصلے میں بتایا کہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ یہ فرد جرم دسمبر 2024 میں عائد کی گئی تھی۔

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، پاسپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس لگانے والے 2 مسافر آف لوڈ
خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے پی) صحت سہولت پروگرام میں کرپشن بے نقاب
اسلام آباد: پریڈ گراؤنڈ کے قریب افسوسناک کار حادثہ، سابق سفیر کی بیٹی جاں بحق
کراچی میں شدید گرمی اور حبس: پارہ 42 ڈگری تک جانے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
ڈپٹی کمشنر جنوبی نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو اپنا جواب جمع کروا دیا
Share This Article
Facebook Email Print
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Follow US

Find US on Social Medias
FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
Popular News
بین الاقوامی

ہندوستانی ٹیکنالوجی کا ایک اور شاہکار پونے ہوائی اڈے کے رن وے پر طیارہ کریش لینڈ پر مجبور

Read More
کراچی کے حقوق کیلئے پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا، امیر جماعت اسلامی
راؤ انوار کا دھماکہ خیز انٹرویو: "الطاف حسین جس سے ناراض ہوتے تھے، وہ قتل ہو جاتا تھا”
”ایک لاکھ تنخواہ پر صرف 500 روپے ٹیکس ہے“؛ وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
ٹرمپ کے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم پر ایران کا تمسخر، خطے کو جہنم بنانے کی دھمکی
- Advertisement -
Ad imageAd image
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
Share
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
Share
© 2026 Bakhabar News. All rights reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?