محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا راج برقرار رہے گا اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد عبور کر جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، تاہم گزشتہ روز کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت میں معمولی سی کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت شہرِ قائد کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، لیکن دن بڑھنے کے ساتھ ہی ہوا کی رفتار 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں مٹی اڑنے اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔


