By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Bakhabar NewsBakhabar NewsBakhabar News
Notification Show More
Font ResizerAa
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا گیا
Share
Font ResizerAa
Bakhabar NewsBakhabar News
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Search
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Follow US
Bakhabar News > ٹیکنالوجی > پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا گیا
ٹیکنالوجی

پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا گیا

Editor's Choice
Last updated: جنوری 27, 2026 5:18 شام
Editor's Choice
Published: جنوری 27, 2026
Share
SHARE

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےصوبے کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا،اس مقصد کے لیے پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

لاہورمیں منعقدہ آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی”کا باقاعدہ آغاز پنجاب کابینہ کے ارکان کی حاضری سےکیاگیا،جس کی قیادت وزیراعلیٰ مریم نواز نےخود کی،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزرا کو اے آئی کی باقاعدہ ٹریننگ دی گئی۔

ورکشاپ کےدوران پنجاب کابینہ کےارکان کوگوگل جیمنائی کےمؤثراستعمال پربریفنگ دی گئی،جبکہ گورننس اورپالیسی فریم ورک کی تشکیل میں اے آئی کےاستعمال،آپریشنل پالیسی سازی،شعبہ جاتی اصلاحات اوردیگر امور میں اے آئی کی معاونت پر تفصیلی گفتگوکی گئی،اس موقع پر پالیسی سمری کےتجزیے،سمری کی تیاری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اورکام کےطریقہ کار کو بدل سکتی ہے،اصلاحات اورپالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے اوراے آئی ٹولزکاذمہ دارانہ استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔

گوگل فارایجوکیشن کےماہرین نےورکشاپ میں بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کےپلیٹ فارم پر 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کی جارہی ہے،پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سےزائد طلبہ کی اسٹوڈنٹ آئی ڈیزقائم کی جاچکی ہیں،جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےتحت 2 لاکھ طلبہ اور 2 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے،اس کے علاوہ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے 10 تنظیموں کے لیے ایک ہزار اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کے لیے قواعد آسان کر دیے
فرانس کے ایوان زیریں میں 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کابل منظور ہوگیا
پی ٹی اے نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کے بارے میں خبردار کردیا
2026 کے آغاز میں لاکھوں جی میل صارفین کے یوزر نیم اور پاس ورڈ لیک ہو گئے
Share This Article
Facebook Email Print
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Follow US

Find US on Social Medias
FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
Popular News
قومی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدر کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے دوران ریسکیو آپریشن کی ذاتی نگرانی

Read More
دمشق میں یو اے ای سفارتخانے پر حملہ، سعودی عرب اور قطر کی شدید مذمت
رائٹرز: امریکہ اور ایران کا مذاکراتی وفد اس ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے
دھوکہ دینے والا بے نقاب ہو گیا، سنیہ اشفاق کا عماد وسیم پر سخت ردعمل
خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے پی) صحت سہولت پروگرام میں کرپشن بے نقاب
- Advertisement -
Ad imageAd image
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا گیا
Share
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا گیا
Share
© 2026 Bakhabar News. All rights reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?