By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Bakhabar NewsBakhabar NewsBakhabar News
Notification Show More
Font ResizerAa
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: ’چلتی پھرتی کوکین فیکٹری‘ کی ہتھکڑی کے بغیر پیشی: وزیر داخلہ سندھ کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان، عدالتی فیصلے پر برہمی
Share
Font ResizerAa
Bakhabar NewsBakhabar News
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Search
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Follow US
Bakhabar News > سیاست > ’چلتی پھرتی کوکین فیکٹری‘ کی ہتھکڑی کے بغیر پیشی: وزیر داخلہ سندھ کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان، عدالتی فیصلے پر برہمی
سیاست

’چلتی پھرتی کوکین فیکٹری‘ کی ہتھکڑی کے بغیر پیشی: وزیر داخلہ سندھ کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان، عدالتی فیصلے پر برہمی

Ali Raza
Last updated: مئی 13, 2026 12:01 شام
Ali Raza
Published: مئی 13, 2026
Share
SHARE

وزیر داخلہ سندھ ضیاء اللہ لنجار نے منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیشی اور ریمانڈ نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی اور عدالتی فیصلے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء اللہ لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی اس جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے، جس میں انٹیلی جنس افسران اور بیوروکریٹس بھی شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی اس بات کا باریک بینی سے جائزہ لے گی کہ پولیس نے عدالت میں جو ریمانڈ پیپرز پیش کیے وہ کتنے مضبوط تھے اور اس میں کیا خامیاں رہ گئیں۔

انہوں نے ملزمہ کو "چلتی پھرتی کوکین فیکٹری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے ریمانڈ کے طریقہ کار پر انہیں بطور وزیر داخلہ بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ ضیاء اللہ لنجار نے طنزیہ طور پر کہا، "میں تو پنکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ عدالت سے بھاگی نہیں، ورنہ جس طرح کے حالات تھے کچھ بھی ہو سکتا تھا۔”

وزیر داخلہ نے خاتون مجسٹریٹ کی جانب سے ملزمہ کا ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کو بھی افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی لیکن 24 گھنٹے کا ریمانڈ بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف قانونی درخواست دائر کرے گی اور ملزمہ کا تمام مقدمات میں دوبارہ ریمانڈ لیا جائے گا۔

اس واقعے نے کراچی میں پولیس تفتیش، عدالتی کارروائی اور سیکیورٹی پروٹوکول کے نظام پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر نظام اسی طرح چلا تو جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی،شرجیل میمن
انسداد دہشت گردی عدالت سے جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور
پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں بڑی چوک: حنیف عباسی کے خلاف احتجاج کرنے والا شہری احاطے میں کیسے پہنچا؟
راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
کے ایم سی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، دونوں جماعتوں کے اراکین گتھم گتھا
TAGGED:Cocaine QueenJITPinky Drug CaseSindh GovernmentZia Lanjhar
Share This Article
Facebook Email Print
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Follow US

Find US on Social Medias
FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
Popular News
اینٹرٹینمنٹ

گیسٹ ہاؤس میں شمیم کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار خالد حفیظ انتقال کرگئے

Read More
ایرانی ریال کی قیمت: پاکستان کے اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کے تازہ ترین ریٹس جاری
ہالینڈ کے وزیر اعظم کا لبنان کو جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ، اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا خیرمقدم
کراچی کے آسمان پر قابض مافیا: ‘چیلوں’ کو کھانا کھلانے کا کاروبار اور ماحولیاتی بحران
جرمنی میں ڈرامائی ریسکیو کے بعد آزاد کی جانے والی وہیل ڈنمارک کے ساحل پر مردہ پائی گئی
- Advertisement -
Ad imageAd image
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: ’چلتی پھرتی کوکین فیکٹری‘ کی ہتھکڑی کے بغیر پیشی: وزیر داخلہ سندھ کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان، عدالتی فیصلے پر برہمی
Share
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: ’چلتی پھرتی کوکین فیکٹری‘ کی ہتھکڑی کے بغیر پیشی: وزیر داخلہ سندھ کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان، عدالتی فیصلے پر برہمی
Share
© 2026 Bakhabar News. All rights reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?