مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی اتحاد

مکہ مکرمہ / اسلام آباد: مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ایک تاریخی ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ’ پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔

اس معاہدے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تینوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی و سفارتی حکام بھی موجود تھے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق، اس دفاعی معاہدے کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی ردِعمل کو مضبوط بنانا اور کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاع کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ معاہدے کی رو سے کسی بھی ایک برادر ملک کے خلاف مسلح جارحیت کو تمام فریقین کے خلاف سمجھا جائے گا، جس کے تحت عسکری و فنی تعاون کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے