لاہور: نواب ٹاؤن میں کیفے کے باہر خواتین پر تشدد اور فائرنگ، ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک مقامی کیفے کے باہر تلخ کلامی کے بعد خواتین پر مبینہ تشدد اور فائرنگ کے واقعے پر پولیس نے متحرک ہوتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیکیورٹی اور پولیس ذرائع کے مطابق کیفے پر معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے خواتین سے بدسلوکی کی اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

نواب ٹاؤن پولیس نے متاثرہ فریق کی مدعیت میں متعلقہ دفعات کے تحت پرچہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ثبوتوں کی مدد سے واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے