سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں جاری ‘آپریشن العزم’ کے دوران مختلف کارروائیوں میں اب تک 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی ان کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کی ٹھکانوں کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ آپریشن کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام، سی ٹی ڈی اور پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل اور حکمتِ عملی پر سخت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔