دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں کمی، 29 جولائی سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب کی پروونسل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ درمیانے درجے سے کم ہو کر نچلے درجے کے سیلاب پر آ گیا ہے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ مرالہ، خانکی، قادر آباد اور تریمو بیراجوں پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ دوسری جانب، نارووال کے بسنتر نالے میں درمیانے درجے جبکہ وزیر آباد کے پھالکو نالے میں 5 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 29 جولائی سے ملک کے تمام اہم دریاؤں کے بالائی علاقوں، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کے حادثات میں اب تک 22 افراد جاں بحق اور 183 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ حکام نے ندی نالوں اور دریاؤں کے قرب و جوار میں مقیم شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے