راولپنڈی کے مری روڈ پر افسوسناک واقعہ!کمپنی باغ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے ہوٹل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو الائنس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔