کراچی: تھانہ گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی، نیپا پُل کے قریب آئس سپلائر محمد بلال گرفتار

پولیس کے مطابق، نیپا پُل کے مضافاتی علاقے میں گشت اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو روکا گیا، جس کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جامہ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس (کرسٹل میتھ) اور منشیات فروشی سے حاصل ہونے والی نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے برآمد ہونے والی آئس اور نقدی کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تعلیمی اداروں اور قریبی علاقوں میں آئس سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے مفرور ساتھیوں اور منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا پتا لگانے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے