ذرائع کے مطابق، پولیس نے گزشتہ شب چھاپہ مار کر بھتہ خور مافیا کے سرغنہ احسن عرف پنکی اور اس کے ساتھی منصور اسٹیٹ والا کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران ان کا ایک اور اہم ساتھی کامران مرزا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے مفرور ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے مضافاتی علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم احسن عرف پنکی انتہائی بااثر ہے اور اس کی تفتیشی رپورٹ (IR) تک موجود ہے، تاہم ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کے باعث ماضی میں اس پر ہاتھ ڈالنا پولیس افسران کے لیے اپنی نوکری کو داؤ پر لگانے کے مترادف سمجھا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب کی اس بڑی گرفتاری کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر (FIR) کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے اور اندرونی ذرائع کے مطابق کیس کو کمزور کرنے یا لوپ ہولز نکالنے کے لیے توڑ جوڑ کے معاملات اب بھی جاری ہیں