سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی (CPLC) نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے سال 2026ء کے ابتدائی 5 ماہ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
سی پی ایل سی حکام کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں شہر بھر میں مجموعی طور پر 4 ہزار 671 مجرمانہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
مئی کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
گاڑیاں: 20 گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں جبکہ 106 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
موٹر سائیکلیں: موٹر سائیکل چھیننے کے 445 واقعات رونما ہوئے جبکہ ریکارڈ 2 ہزار 240 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے اسلحے کے زور پر شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کیا اور ایک ماہ میں 1 ہزار 860 موبائل فونز چھینے گئے۔
سنگین جرائم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مئی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران 56 افراد قتل ہوئے، بھتہ خوری کے 10 واقعات اور ایک بینک ڈکیتی بھی رپورٹ ہوئی، تاہم خوش قسمتی سے اغوا برائے تاوان کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔


