میڈیا رپورٹ کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے غیر قانونی اسٹوریج کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے حب میں ایک کامیاب چھاپہ مارا، جہاں لاکھوں لیٹر ذخیرہ کیا گیا غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔
اوگرا حکام نے موقع پر ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کے اس آئل ڈپو کو موقع پر سیل کر دیا ہے اور برآمد کیا گیا لاکھوں لیٹر پٹرول و ڈیزل ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف مہم سختی سے جاری رہے گی اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


