سندھ میں عید الاضحیٰ کے دوران گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 مئی کو بالائی فضاؤں میں ایک ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو کہ 26 مئی تک مزید طاقتور ہو سکتا ہے۔
سسٹم کے تحت 25 تا 31 مئی کے دوران سندھ کے اکثر اضلاع میں درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صور تحال پیدا ہونے کی توقع ہے۔
شدید گرمی کے باعث سکھر، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے


