By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Bakhabar NewsBakhabar NewsBakhabar News
Notification Show More
Font ResizerAa
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
Share
Font ResizerAa
Bakhabar NewsBakhabar News
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Search
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Follow US
Bakhabar News > قومی > قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
قومی

قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

Ali Raza
Last updated: فروری 4, 2026 12:28 شام
Ali Raza
Published: فروری 4, 2026
Share
SHARE

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت کا وزیراعظم ہاؤس پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر صدر قازقستان قاسم جومارت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا جب کہ صدر قازقستان نے وزیراعظم کو اپنے وفد کے اراکین سے متعارف کرایا۔

اس موقع پر صدرِ قازقستان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام اور سفارتی وفود شریک تھے۔ استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر قازقستان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے بعد پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر قازقستان نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے، جسے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق 19 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں سے متعلق تعاون، کان کنی اور پیٹرولیم کے شعبے میں شراکت داری، قیدیوں کے تبادلے اور میری ٹائم سیکٹر میں تعاون شامل ہے۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے، کسٹمز کے شعبے میں تعاون اور محکمہ ریلوے میں شراکت داری سے متعلق معاہدوں کی دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوا۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور نقل و حمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون، ورچوئل اثاثوں میں شراکت داری، پروٹیکشن اور ویٹرنری کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ تقریب میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مستقبل کے تکنیکی تعاون اور ڈیجیٹل شراکت داری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔

وادیٔ تیراہ کے بے گھر افراد کا احتجاج، گھروں واپسی اور وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ
5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا
بلوچستان میں 15 دہشتگردوں کی ہلاکت، صدر و وزیراعظم کا فوج کو خراج تحسین
پاکستان کے پہلے سکھ آفیسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی
پاک افغان سرحدی کشیدگی: چمن کے علاقے تبینہ میں پاک فوج کے حق میں ریلی
Share This Article
Facebook Email Print
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Follow US

Find US on Social Medias
FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
Popular News
قومی

پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟

Read More
پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا گیا
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدر کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے دوران ریسکیو آپریشن کی ذاتی نگرانی
خیبرپختونخوا کے نمائندوں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
دھوکہ دینے والا بے نقاب ہو گیا، سنیہ اشفاق کا عماد وسیم پر سخت ردعمل
- Advertisement -
Ad imageAd image
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
Share
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
Share
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?