یکم جولائی سے ٹیکسٹائل ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ؛ ایف بی آر نے 180 مل مالکان کو حتمی وارننگ جاری کر دی

یف بی آر کے احکامات کے مطابق، یکم جولائی سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملوں کے پیداواری یونٹس اور گوداموں پر ڈیجیٹل کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ٹیکس نیٹ اور مانیٹرنگ سے بچنے کی کوشش کرنے والے 180 بڑی ٹیکسٹائل ملز کے مالکان کو حتمی اور ڈیڈ لائن وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ایف بی آر حکام کا واضح کہنا ہے کہ تمام ٹیکسٹائل ملز ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے یہ کیمرے اپنے ذاتی اخراجات پر لگوانے کی پابند ہوں گی۔ مقتدر بورڈ نے انتباہ دیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک کیمرے نہ لگوانے والی ملیں غیر فعال اور بند تصور کی جائیں گی، اور ان کی سپلائی لائنز کو معطل کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے