عمران خان کی رہائی کیلئے 5 اگست کو اڈیالہ جیل مارچ کی تیاری کریں، علیمہ خان کی اپیل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ہزارہ ڈویژن کے دورے اور بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کے لیے 5 اگست کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی طرف مارچ کی تیاری کریں۔ انہوں نے اتحاد و یگانگت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے احتجاجی قافلے راولپنڈی کی طرف پیش قدمی کریں گے۔

علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت اور اداروں نے عمران خان کو گزشتہ 9 ماہ سے تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بہنیں اپنے بھائی کی انصاف کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ تمام حدیں عبور کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی میں بہتری اور ان کی قیدِ تنہائی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی صفوں میں مکمل اتحاد کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے