پاک بحریہ نے ہمیشہ عزم، جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا : سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری محافظوں نے وطن کے دفاع اور سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 1965 کی جنگ میں ‘آپریشن دوارکا’ اور آبدوز غازی کے تاریخی کارناموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ہر دور میں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے، اور ملک کی معاشی، تجارتی اور تزویراتی سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے