جنوبی ایشیا کے معاشی مانیٹرنگ فریم ورک سے بڑی رپورٹ! 📊 سال 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق، خطے میں غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ممالک میں بھارت 765 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے اور پاکستان 138 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مانیٹرنگ سیل کے مطابق، پاکستان میں فی شہری قرضہ 530 ڈالر جبکہ بھارت میں 535 ڈالر ہے۔ بنگلا دیش 102 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ فی کس قرضے کے لحاظ سے سری لنکا کا ہر شہری 2590 ڈالر کے ساتھ خطے میں سب سے زیادہ مقروض ہے۔