کراچی والو! پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ 🚰 یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران 48 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن پھٹ گئی ہے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق صفورہ چورنگی کے قریب 10 فٹ پائپ لائن کو نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، گلبرگ اور پی آئی بی کالونی سمیت کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔ مرمت میں 24 سے 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔