By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Bakhabar NewsBakhabar NewsBakhabar News
Notification Show More
Font ResizerAa
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: پنجاب میں بچوں پر حملے کے بعد کریک ڈاؤن، 59 شیر اور ٹائیگر قبضے میں لے لیے گئے
Share
Font ResizerAa
Bakhabar NewsBakhabar News
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Search
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Follow US
Bakhabar News > قومی > پنجاب میں بچوں پر حملے کے بعد کریک ڈاؤن، 59 شیر اور ٹائیگر قبضے میں لے لیے گئے
قومی

پنجاب میں بچوں پر حملے کے بعد کریک ڈاؤن، 59 شیر اور ٹائیگر قبضے میں لے لیے گئے

Editor's Choice
Last updated: جنوری 27, 2026 10:20 صبح
Editor's Choice
Published: جنوری 25, 2026
Share
SHARE

لاہور میں ایک ہفتے کے دوران پالتو شیروں کے حملے سے دو بچوں کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعات کے بعد پنجاب بھر میں نجی تحویل میں شیر اور ٹائیگر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، ملتان، جہلم اور دیگر اضلاع میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 59 شیر اور ٹائیگر برآمد کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

وائلڈلائف حکام کے مطابق نجی وائلڈلائف بریڈنگ فارمز کو شیر اور دیگر خطرناک جنگلی جانور رکھنے کے لیے محکمہ کے مقررہ معیار کے مطابق پنجرے اور رہائشی سہولیات بہتر بنانے کی مہلت دی گئی تھی، جو مکمل ہونے کے بعد صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس پر کارروائی کے دوران 20 سے زائد شیر اور ٹائیگر تحویل میں لے لیے گئے۔

وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم فیاض عرف فیضی اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف وائلڈلائف رینجر سنٹرل پنجاب مدثر حسن کے مطابق برآمد کیے گئے تمام جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح ملتان میں عسکری بائی پاس کے قریب واقع ایک فارم ہاؤس سے نو شیر اور ایک بندر برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ بریڈنگ فارم محکمہ کے معیار پر پورا نہیں اترتا تھا، جس پر ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

وائلڈلائف رینجرز نے جہلم میں کارروائی کے دوران 23 شیر اور ٹائیگر تحویل میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سے تین شیر برآمد کیے گئے، جہاں ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ فیصل آباد سے تین، سیالکوٹ سے دو شیر برآمد کر کے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 59 شیر اور ٹائیگر قبضے میں لیے گئے ہیں اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق کریک ڈاؤن لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پالتو شیر کے حملے کے واقعے کے بعد شروع کیا گیا، جہاں ایک آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

واقعہ میاں عمر ڈولا بریڈنگ فارم میں پیش آیا، جو عمر اقبال اور علی اقبال کی ملکیت ہے۔

وائلڈلائف حکام کے مطابق اس فارم کو پہلے ڈیکلیئر کیا گیا تھا اور مالکان کو سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم خلاف ورزی پر مالکان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

چیف وائلڈلائف رینجر پنجاب مبین الٰہی نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ اسٹاف کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے بھیکے وال موڑ میں بھی شیرنی کے حملے سے ایک بچی زخمی ہوئی تھی، جس کے بعد نجی سطح پر رکھے گئے خطرناک جنگلی جانوروں اور ان کی نگرانی کے نظام پر تحفظات مزید بڑھ گئے ہیں۔

حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔
ایف بی آر افسر کا پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کرکے ویزے لگوانے کا اسکینڈل بے نقاب
خیبر پختونخوا میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی
امریکی ناظم الامور امریکا-پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مصروف
کابل میں طالبان کے مبینہ ہیڈکوارٹر پر پاکستانی کارروائی کی اطلاعات
Share This Article
Facebook Email Print
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Follow US

Find US on Social Medias
FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
Popular News
اینٹرٹینمنٹ

دھوکہ دینے والا بے نقاب ہو گیا، سنیہ اشفاق کا عماد وسیم پر سخت ردعمل

Read More
کراچی میں آٹھ سال کی بچی کو پاگل کتے نے کاٹ لیا،ریبیزکا سال 2026 کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے
انسداد دہشت گردی عدالت سے جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور
اریکا حق کا سوشل میڈیا پر انفلوئنسر بننے کی خواہشمند لڑکیوں کو اہم مشورہ
ایپسٹین کی ای میلز میں 2013 کے پشاور دورے کا انکشاف
- Advertisement -
Ad imageAd image
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: پنجاب میں بچوں پر حملے کے بعد کریک ڈاؤن، 59 شیر اور ٹائیگر قبضے میں لے لیے گئے
Share
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: پنجاب میں بچوں پر حملے کے بعد کریک ڈاؤن، 59 شیر اور ٹائیگر قبضے میں لے لیے گئے
Share
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?