پاک چین فضائی رابطوں میں تاریخی پیشرفت؛ پی آئی اے کی ایئر چائنا اور شینزن ایئر لائنز کے ساتھ بڑی شراکت داری

اس نئے سفری معاہدے کے تحت اب چین کے 25 مختلف شہروں سے مسافر صرف ایک ہی ٹکٹ خرید کر بیجنگ کے ٹرانزٹ حب کے راستے پی آئی اے کی بیجنگ تا اسلام آباد ڈائریکٹ پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ سکیں گے۔ اس انتظام کے تحت ایئر چائنا چین کے 16 اہم بزنس اور صنعتی شہروں (بشمول شنگھائی، گوانگ زو، ووہان اور چینگڈو) جبکہ شینزن ایئر لائنز مزید 9 اضافی شہروں (بشمول ناننگ اور ووشی) سے مسافروں کو بیجنگ تک سفری لاجسٹکس فراہم کریں گی۔

قومی ایئر لائن نے اس وسیع نیٹ ورک کے لیے خصوصی اور انتہائی مسابقتی رعایتی کرائے بھی متعارف کروائے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف مسافروں کے سفری اخراجات کو کم کرے گا بلکہ چین میں مقیم ہزاروں پاکستانی طلبہ، تاجروں، سی پیک سے وابستہ پیشہ ور افراد اور سیاحوں کے لیے وقت کی بچت کا باعث بنے گا۔ اس شراکت داری سے دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاحت، تعلیمی تبادلوں، کارگو بزنس اور اقتصادی روابط کو ایک نئی مخلصانہ تقویت ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے