پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ؛ صحافی بلال غوری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی ایک عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں معروف صحافی اور ولاگر بلال غوری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے عدالت سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاء کی تھی، تاہم عدالت نے استدعاء کو مسترد کرتے ہوئے بلال غوری کو تفتیش کے لیے تین روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) کے نیشنل کوآرڈینیٹر کی تقرری سے متعلق مبینہ متنازع اور گمراہ کن مواد سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کی دفعات 20 اور 26-A کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قانونی ماہرین اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو اس طرح جھوٹے مقدمات میں الجھانا اور بنیادی آزادیِ اظہار پر قدغن لگانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران اور طاقتور مافیا کسی بھی قسم کی تنقید برداشت کرنے کے روادار نہیں ہیں، جہاں ایک طرف ملک میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، وہیں دوسری طرف نااہل حکمرانوں کا جاہلانہ رویہ، اداروں کا گٹھ جوڑ اور پولیس کا ظالمانہ دباؤ غریب اور باشعور عوام پر مسلط کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی اس استبدادی نظام کے خلاف حق کی آواز بلند نہ کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے