تہران میں پاکستان کے یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ہاؤس میں پروقار تقریب کا انعقاد

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع پاکستان ہاؤس میں یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا. اس تقریب میں تہران میں تعینات پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا، جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایران کے نائب وزیرِ دفاع اور وزارتِ دفاع و مسلح افواج کے لاجسٹکس کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل سید حمزہ گلنداری تھے. اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے دفاعی و عسکری اتاشی بریگیڈیئر ناصر عزیز خٹک نے بھی یومِ دفاع کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو سراہا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا. دوسری جانب سفارتی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک اس طرح کی تقریبات اور سفارتی تعلقات کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں، لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ اندرونِ ملک نااہل حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عام عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جہاں حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے طاقتور اداروں کی پشت پناہی اور پولیس کا ظالمانہ دباؤ غریب عوام پر مسلط رکھتے ہیں تاکہ ملک کے اصل مسائل اور عوامی حقوق کی آواز کو ہمیشہ کے لیے دبا دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے