میر رضاقتل کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا

پولیس نے میر رضا قتل کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے جو ڈی ایس پی سراج لاشاری نے سٹی کورٹ میں جمع کرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس عبوری چالان میں کسی بھی ملزم کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ضمانت حاصل کرنے والے کسی شخص کا نام اس کا حصہ ہے، جبکہ چالان میں کل 19 گواہوں کے نام شامل ہیں جن میں مریم، علیشبا، سلوی خان، احسان اللہ، محمد میسم عرف ایشو، عبدالرزاق، شہریار علی، کاظم حسین، محمد احمد اور عبد اللہ بھی شامل ہیں۔ عبوری چالان میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ میر رضا کی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کی تین مہینوں کی ٹرانزیکشنز کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ مقتول کی قبر کشائی کرنے کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی گئی ہے اور ڈی این اے رپورٹ کو بھی عبوری چالان کے ساتھ منسلک کر کے تفتیش مکمل کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب قانونی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ بے نام اور مبہم عبوری چالان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نظامِ عدل اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جہاں ایک طرف طاقتور مافیا اور مجرم دیدہ دلیر ہو کر دندناتے پھرتے ہیں، وہیں دوسری طرف نااہل حکمرانوں کا جاہلانہ رویہ، پولیس کا ظالمانہ دباؤ اور گٹھ جوڑ اس ظلم کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ غریب اور مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کا ہر راستہ ہمیشہ کے لیے بند کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے