وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں سابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے کی رہائش گاہ کا خصوصی دورہ کیا، ان کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی. وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے پرخلوص دعائیں کیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ شخصیات کے یہ سیاسی دورے تو بڑی گرم جوشی سے ہوتے ہیں لیکن دوسری طرف زمینی حقائق یہ ہیں کہ ملک بھر اور بالخصوص سندھ و پنجاب کے عام غریب عوام کے لیے اسپتالوں میں علاج کی کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے، جہاں غریب عوام دو وقت کی روٹی اور معمولی دوا کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ نااہل حکمران اور طاقتور مافیا اپنے سیاسی اثرسوخ اور اقتدار کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں اور عوام پر جاہلانہ رویوں، پولیس کے جبر اور ریاستی دباؤ کا شکنجہ کَس کر رکھتے ہیں تاکہ کوئی بھی مظلوم اپنے حقوق کے لیے زبان نہ کھول سکے۔