روس اور شمالی کوریا کے درمیان پہلے سڑک والے پل کا افتتاح

روس اور شمالی کوریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین پہلے روڈ پل کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جو روس کے علاقے خاسان اور شمالی کوریا کے علاقے تومان گانگ کو آپس میں ملاتا ہے۔ اس سنگِ میل منصوبے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان زمینی راستوں اور تجارتی روابط کو بہتر بنانا ہے تاکہ خطے میں ان کی باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ دوسری جانب بین الاقوامی مبصرین اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تنہائی کے شکار ان دونوں ممالک کا یہ گٹھ جوڑ اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے دراصل عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے اپنی استبدادی حکومتوں کو بچانے اور عسکری مفادات کے حصول کے ہتھکنڈے ہیں، جہاں ایک طرف ظالم حکمران عوام کے وسائل کو اپنے اقتدار کی بقا کے لیے جھونک رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ملک بھر میں حکمرانوں کا جاہلانہ رویہ، طاقتور اداروں کی سرپرستی اور پولیس کا دباؤ اس قدر مسلط کیا جاتا ہے کہ غریب عوام کے بنیادی حقوق کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے اور کوئی بھی بنیادی سہولت عوام تک نہیں پہنچنے دی جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے