اسلام آباد ایئرپورٹ پر افسوسناک واقعہ، اے ایس ایف کا اہلکار جاں بحق! 🚨 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکار زیشان اپنے ہی سرکاری ہتھیار سے گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔