ضلع کیماڑی میں پولیس کا ایکشن؛ شیرشاہ سے چرس سپلائی کرنے والا خطرناک مفرور ملزم امجد عرف بلا گرفتار

کراچی کے مضافاتی علاقے ضلع کیماڑی میں منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران شیرشاہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزم کو دھر لیا ہے۔

شیرشاہ پولیس کے مطابق، خفیہ معلومات پر ماڑیپور روڈ کے قریب ناکہ بندی کے دوران منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں ملوث ہائی پروفائل آئی آر (IR) لسٹڈ ملزم ‘امجد عرف بلا’ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ جامہ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 360 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے، جو وہ مضافاتی علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علاقے میں منشیات کی سپلائی اور نوجوان نسل کو اس لت میں مبتلا کرنے کے کئی واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ شیرشاہ پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ (CNSA) کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے مفرور ساتھیوں اور مقامی نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے