پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی؛ امریکا اور ایران کے درمیان ‘اسلام آباد معاہدہ’ کی میزبانی کرے گا، عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے

پاکستان کے سفارتی محاذ سے ایک بہت بڑی اور تاریخی کامیابی سامنے آئی ہے، جہاں عالمی امن کو برقرار رکھنے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ پاکستان جمعہ کے روز امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع اور ترجمان کے مطابق، اس تاریخی پیش رفت کو ‘اسلام آباد معاہدہ’ کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان جمعہ 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان اس امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ اس اہم ترین سفارتی کامیابی کے بعد دنیا پر منڈلانے والے تیسری عالمی جنگ کے سیاہ بادل مکمل طور پر چھٹ گئے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں پائیدار امن کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اس تاریخی تقریب میں شرکت کے لیے خود جنیوا جائیں گے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کی تاریک رات کے بعد بالاآخر امن کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملک کی تاریخ کا اہم ترین موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھے گا۔ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے اس مصالحتی کردار کو زبردست انداز میں سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے