ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بڑا ریلیف سامنے آیا ہے، جہاں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ کمی جنوری سے مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس کا براہِ راست فائدہ ملک بھر کے کروڑوں صارفین کو پہنچے گا۔
بجلی سستی کرنے کے اس فیصلے کا اطلاق جون سے اگست 2026ء تک کے 3 مہینوں کے بلوں پر ہوگا۔
اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور قیمتوں میں کمی کا فائدہ کراچی کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی یکساں طور پر حاصل ہوگا۔
حکومت کے اس فیصلے سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا خطیر مالیاتی ریلیف ملے گا۔


