برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات کی خلیج مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے آسٹریلیا کے حالیہ دورے اور اس دوران میگھن کے ایک متنازع اقدام نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو ‘خوفزدہ اور حیران’ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہیری اور میگھن نے حال ہی میں میلبرن، سڈنی اور کینبرا کا ایک غیر سرکاری ‘شاہی دورہ’ کیا، جو بظاہر ایک سرکاری دورے کی مانند تھا۔ تاہم، اصل تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب میگھن مارکل پر اپنے شاہی مرتبے کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا۔ رپورٹ کے مطابق، میگھن نے بونڈائی بیچ پر دہشت گرد حملے کے متاثرین سے ملاقات کے دوران جو لباس پہنا تھا، اسے بعد ازاں ایک فیشن ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، جہاں سے انہیں فروخت کا مخصوص فیصد ملتا ہے۔
شاہی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اس بات پر شدید نالاں ہیں کہ میگھن ایک ایسے حساس موقع پر پہنے گئے لباس کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ شاہی مبصرین کے مطابق، یہ اقدام شاہی خاندان کے وقار کے خلاف ہے اور اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ہیری اور میگھن اپنے شاہی برانڈ کو ‘کیش’ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محل کے اندر اس حوالے سے خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں، کیونکہ بادشاہ چارلس کے بیٹوں کے درمیان بڑھتی ہوئی یہ دوری مستقبل کی بادشاہت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔


