خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 11 بہادر جوان شہید اور ایک معصوم بچی بھی جاں بحق ہوئی۔ دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
پاک فوج نے فورسز کی کارروائی اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔


