اسسٹنٹ کمشنر کورنگی محمد حسین کھوسو اور ایس ایچ او زمان ٹاؤن ایاز خان کی سربراہی میں انتظامیہ اور پولیس نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایک مشترکہ بڑا آپریشن کیا ہے۔
کارروائی کے دوران کورنگی ڈھائی نمبر سے لے کر ناصر جمپ تک نالے کی پٹی پر ڈیرے ڈالے ہوئے متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران 20 سے زائد نشے کے عادی افراد کو جمع کر کے فوری طور پر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ضروری قانونی و کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان تمام افراد کو بحالی اور دیکھ بھال کے لیے ایدھی سینٹر منتقل کر دیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات اور نالوں کی پٹیوں کو ان عناصر سے پاک کرنے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


