By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Bakhabar NewsBakhabar NewsBakhabar News
Notification Show More
Font ResizerAa
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: سلامتی کونسل؛ پاکستان کا کالعدم بی ایل اے  پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
Share
Font ResizerAa
Bakhabar NewsBakhabar News
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Search
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Follow US
Bakhabar News > بین الاقوامی > سلامتی کونسل؛ پاکستان کا کالعدم بی ایل اے  پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
بین الاقوامیقومی

سلامتی کونسل؛ پاکستان کا کالعدم بی ایل اے  پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

Ali Raza
Last updated: فروری 5, 2026 11:14 صبح
Ali Raza
Published: فروری 5, 2026
Share
SHARE

پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر بحث کے دوران کیا گیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں کو نئی زندگی ملی ہے۔ ان گروہوں میں فتنۃ الخوارج تحریک طالبان پاکستان اور فتنۃ الہندوستان بلوچ لبریشن آرمی اور اس کی مجید بریگیڈ شامل ہیں۔

پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے تقریباً مکمل استثنا کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کے مشرقی ہمسایے کی کھلی حمایت سے یہ گروہ پاکستان کے اندر سفاکانہ دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ ابھی گزشتہ ہفتے ہی کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ ان حملوں کے نتیجے میں 48 بے گناہ شہری شہید ہوئے، جسے پاکستان نے دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا۔

پاکستان نے زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل ایسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے جو بیرونی سرپرستی اور مالی معاونت کے ذریعے خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کے لیے ناگزیر ہے۔

یورپ اور بھارت میں تجارتی معاہدے پر امریکا کی شدید تنقید
حماس نے سویلین اہلکاروں کو عبوری انتظامی کمیٹی سے تعاون کی ہدایات جاری کر دی
5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا
خیبر پختونخوا میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی
بلوچستان میں سیکیورٹی سخت، دفعہ 144 نافذ، موبائل انٹرنیٹ اور کئی ٹرین سروسز معطل
Share This Article
Facebook Email Print
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Follow US

Find US on Social Medias
FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
Popular News
اینٹرٹینمنٹ

سیماسجدیہہ نے اداکار سہیل خان سے طلاق کی وجہ پہلی مرتبہ بتا دی

Read More
عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
نئی تاریخ رقم، سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی
پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟
- Advertisement -
Ad imageAd image
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: سلامتی کونسل؛ پاکستان کا کالعدم بی ایل اے  پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
Share
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: سلامتی کونسل؛ پاکستان کا کالعدم بی ایل اے  پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
Share
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?