پاک فضائیہ اور بحریہ کے محافظوں کی جرأت و بہادری پر فخر ہے: عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی و بحری سرحدوں کے محافظوں کی جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے، اور ملکی دفاع کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے جبکہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے