فائر سیفٹی خلاف ورزی پر صدر میں 200 دکانیں سیل، کمشنر کراچی کا سخت ایکشن

کراچی — صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے خطرات اور تجاوزات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے کاروباری مرکز صدر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائر سیفٹی قوانین کی سنگین ورزی پر 200 دکانیں سیل کر دی ہیں۔

یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر صدر غضنفر پرداخ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلال سینٹر اور کوہِ نور سینٹر میں انجام دی۔ ضلعی حکام کے مطابق دونوں تجارتی مراکز کے گراؤنڈ فلورز پر قائم یہ دکانیں حفاظتی تدابیر کے بغیر، غیر محفوظ حالت میں اور بلڈنگ بائی لاز کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی تھیں۔

واقعے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے تجاوزات اور فائر سیفٹی کے طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزیوں سے متعلق جامع رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کر دی۔ اس رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تجارتی مراکز میں فائر سیفٹی قوانین کا بلا امتیاز نفاذ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح احکامات جاری کیے کہ مالکان کی جانب سے جب تک حفاظتی اقدامات کی کامل یقین دہانی اور قواعد پر عملدرآمد نہیں ہوتا، تب تک سیل کی گئی کوئی دکان نہیں کھولی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے