نارتھ ناظم آباد میں روزانہ کی جھگڑے پر باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی جوان بیٹے کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر ہونے والے تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ملزم والد کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش اور پولیس کے سامنے دیے گئے بیان میں ملزم والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا بیٹا منشیات کا شدید عادی تھا اور روزانہ کی بنیاد پر گھر میں بدتمیزی، مار پیٹ اور جھگڑا کرنا اس کا معمول بن چکا تھا جس سے پورا خاندان ذہنی اذیت کا شکار تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف زاوئیوں سے مزید قانونی و تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے