کوٹ ڈیجی کرپشن, چیئرمین سمیت 5 افسران اینٹی کرپشن میں طلب

ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں، فنڈز کے خرد برد اور جعلی ملازمین کے انکشاف پر چیئرمین سمیت 5 اعلیٰ افسران کو طلب کر لیا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹسز کے تحت ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین، ٹاؤن آفیسر، اکاؤنٹس آفیسر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ کو 10 اگست 2026 کو دوپہر 12 بجے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ تحقیقات ‘سندھ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن رولز 1993’ کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ نامزد افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا، جعلی ملازمین کو غیر قانونی تنخواہیں اور پنشن جاری کیں اور ترقیاتی منصوبوں کی مد میں غبن کیا۔ تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2021 سے اب تک کا مکمل مالیاتی ریکارڈ، بجٹ، آڈٹ رپورٹس، بینک اسٹیٹمنٹس اور دیگر دستاویزی ثبوت تفتیشی افسر کے روبرو پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے