کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے خطرناک گروپ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق یہ دہشت گرد سال 2015 سے روپوش تھے اور شہر میں دوبارہ اپنا سلیپر سیل منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں اب دھر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد جمیل انصاری عرف شعیب عرف چاچا اور حماد علی انصاری عرف ذرار عرف ببلو شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم جمیل انصاری نے افغانستان سے باقاعدہ تربیت حاصل کر رکھی ہے جبکہ ملزم حماد علی انصاری خطرناک دہشت گردوں کا انتہائی قریبی ساتھی رہا ہے۔ ملزمان کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے ہولناک حملہ کیس سمیت متعدد دیگر سنگین مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ ان پر 2015 میں ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک پر موٹر سائیکل بم حملے میں ملوث ہونے کا بھی سنگین الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے