پاکستانی معیشت کے لیے شاندار پیشرفت! 📈🇵🇰 عالمی مالیاتی ادارے ‘بارکلیز’ نے پاکستان کے معاشی اشاریوں اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے مئی میں کی گئی تنزلی واپس لے لی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی کارکردگی بہتر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بھی اس اہم کامیابی کی تصدیق کی ہے۔