کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بڑا ایکشن! 🚨 سکھن، گلشنِ معمار، سچل، نیو کراچی اور اے وی ایل سی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 9 زخمیوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف قائد آباد میں بھی مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں دھر لیے گئے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔