وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی مختلف آسامیوں کے لیے جاری فزیکل اور اینڈورنس ٹیسٹ کے دوران کراچی میں دھوکہ دہی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
ایس ایس یو (SSU) پولیس ہیڈکوارٹر ملیر، کراچی میں قائم امتحانی مرکز میں تین افراد کو دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحان دینے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹیم اے کے مستعد اہلکاروں نے ابتدائی دستاویزاتی جانچ (Documentation Check) کے دوران ہی ان تینوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
یہ ملزمان امتحانی مرکز میں اصل امیدواروں کی اسناد اور دستاویزات کا استعمال کر کے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے جعلسازی اور نقالی (Impersonation) کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


