By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Bakhabar NewsBakhabar NewsBakhabar News
Notification Show More
Font ResizerAa
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: کراچی: سویا بین اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات؛ سندھ ہائیکورٹ میں اہم سماعت
Share
Font ResizerAa
Bakhabar NewsBakhabar News
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Search
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Follow US
Bakhabar News > سیاست > کراچی: سویا بین اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات؛ سندھ ہائیکورٹ میں اہم سماعت
سیاست

کراچی: سویا بین اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات؛ سندھ ہائیکورٹ میں اہم سماعت

Ali Raza
Last updated: مئی 11, 2026 1:16 شام
Ali Raza
Published: مئی 11, 2026
Share
SHARE

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں کراچی بندرگاہ پر سویا بین گیس اور مواچھ گوٹھ میں فیکٹریوں سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث شہریوں کی اموات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سرکاری وکیل کی مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق، سماعت کے دوران درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی اہم انسانی مسئلہ ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بندرگاہ پر جہازوں سے سویا بین اتارنے کے دوران پراسرار گیس پھیلنے سے دو دنوں میں 22 افراد اسپتال لائے گئے، جن میں سے 20 جاں بحق ہو گئے۔

درخواست گزار نے مواچھ گوٹھ، کیماڑی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں فیکٹریوں سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 18 بچوں کی اموات ہوئیں۔ ان بچوں کو سینے میں تکلیف، بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں۔ اس معاملے میں پلاسٹک بنانے والی 4 فیکٹریاں سیل کی گئی تھیں اور مالک سمیت 5 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ انہوں نے ابھی فائل نہیں پڑھی، لہٰذا کیس کی تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیے کہ "ہم جانتے ہیں یہ معاملہ اہم ہے اور اس پر پہلے بھی نوٹس لیا گیا تھا۔” عدالت نے ہدایت کی کہ دیکھنا ہوگا کہ اب تک کیا تحقیقات ہوئیں اور کوئی رپورٹ سامنے آئی یا نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اسپین: ہینٹا وائرس سے متاثرہ بحری جہاز کینری آئی لینڈز پہنچ گیا؛ مسافروں کے انخلاء کی تیاری
انسداد دہشت گردی عدالت سے جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور
علیم خان کی سندھ میں این ایچ اے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
کراچی کے حقوق کیلئے پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا، امیر جماعت اسلامی
ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی،شرجیل میمن
TAGGED:Karachi Gas LeakKarachi PortSoybean Gas Leakage
Share This Article
Facebook Email Print
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Follow US

Find US on Social Medias
FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
Popular News
بین الاقوامیصحت

اسلام آباد میں کوئی ڈیل نہیں، ایران نے مستقبل کے امریکی مذاکرات کو مسترد کر دیا۔

Read More
امریکی کانگریس کے 30 اراکین کا مطالبہ: اسرائیل کے جوہری پروگرام پر خاموشی ختم کی جائے
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بڑا معاہدہ؛ سیکیورٹی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
آئی ایم ایف کا توانائی بحران سے متاثر ممالک سے مالی بات چیت کا اعلان
متنازع ٹوئیٹس کیس: عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی
- Advertisement -
Ad imageAd image
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: کراچی: سویا بین اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات؛ سندھ ہائیکورٹ میں اہم سماعت
Share
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • اینٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
Reading: کراچی: سویا بین اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات؛ سندھ ہائیکورٹ میں اہم سماعت
Share
© 2026 Bakhabar News. All rights reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?