چمن: پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان چمن کے علاقے تابینہ میں مقامی لوگوں نے پاکستانی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔
پاک افغان سرحدی کشیدگی کے دوران چمن کے علاقے تبینہ میں مقامی افراد کی پاک فوج کے حق میں ریلی، افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی۔#Chaman #PakistanAfghanistanBorder #PakistanArmy #PakistanArmedForces #Balochistan #BorderTensions #PakistanNews #BreakingNews #SupportPakArmy… pic.twitter.com/iAmkQ92sW5
— Bakhabar News (@bakhabarnews_) March 13, 2026
مقامی ذرائع کے مطابق ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کی حمایت کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور مقامی آبادی کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے باعث سرحدی علاقوں میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم مقامی لوگ پاکستانی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کو اہم قرار دے رہے ہیں۔


