سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں گزشتہ ماہ مئی کے دوران ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے تفصیلی اعداد و شمار پر مبنی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے اسلحے کے زور پر 445 موٹرسائیکلز چھینیں، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 2,240 موٹر سائیکلز چوری کی گئیں۔
شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور مئی کے دوران شہریوں سے گن پوائنٹ پر 1,860 موبائل فونز لوٹ لیے گئے۔
مئی کے مہینے میں کراچی بھر سے اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا جو کہ ایک مثبت پہلو ہے۔
اسی عرصے کے دوران شہر میں بھتہ خوری کے 10 واقعات سامنے آئے، جبکہ بینک ڈکیتی کی بھی ایک سنگین واردات رپورٹ کی گئی


