الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی (ساؤتھ) کے تاریخی علاقے لیاری کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں چیئرمین کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خلیل احمد ہوات کامیاب قرار پائے ہیں۔
سرکاری گزٹ میں نام کی اشاعت کے بعد خلیل احمد ہوت قانونی طور پر بطور چیئرمین لیاری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے حامیوں کی جانب سے اس نوٹیفکیشن کے بعد لیاری میں جشن کا سماں ہے اور اسے علاقے میں پارٹی کی سیاسی گرفت کی مضبوطی قرار دیا جا رہا ہے۔


